جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

چور کروڑوں روپے مالیت کے ہیرے کھا گیا

06 مارچ, 2025 16:49

امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک شخص نے گرفتاری سے بچنے کیلئے 21 کروڑ 25 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے ہیرے نگل لیے۔

 لاکھ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جیتھن لارنس گلائیڈر نامی 32 سالہ شخص نے 26 فروری کو اورلینڈو کے ایک شاپنگ مال سے 7لاکھ 69 ہزار ڈالر (یعنی پاکستانی 21 کروڑ اور 25 لاکھ روپے سے زائد مالیت) کے ہیرے کی بالیوں کے دو جوڑے چوری کیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جیتھن چوری کرنے کے بعد فرار ہوگیا تاہم پولیس نے گرفتاری کیلئے اس کا پیچھا کیا اور ایک سڑک پر اسے روک کر گرفتار کر لیا، لیکن انہیں جیتھن کے پاس سے کچھ نہ مل سکا۔

مزید پڑھیں:پنکی باجی کو ہیرے، انگوٹھیاں لیتے ڈر لگا اور چیخیں نکلتی تھیں؟ مریم اورنگزیب

میڈیا رپورٹس کے مطابق دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ مجھے میرے پیٹ میں کچھ ہونے کی وجہ سے گرفتار کیا جائے؟ جس کے بعد پولیس کی جانب سے جیتھن کا ایکسرے کیا گیا جس سے معلوم ہوا کہ اس کے ہاضمے کی نالی میں کوئی چیز موجود ہے۔

پولیس کی جانب سے شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ چیز چرائے گئے قیمتی ہیرے ہیں جس کے بعد وہ ان ہیروں کو جیتھن کے جسم سے قدرتی طور پر باہر آنے کا انتظام کر رہے ہیں جبکہ جیتھن اس وقت پولیس کی گرفت میں ہی موجود ہے۔

Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔