سونا اگلے پچھلے ریکارڈ توڑ کر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

سونا اگلے پچھلے ریکارڈ توڑ کر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
پاکستان میں سونے کی قیمت مزید اضافے کے بعد تاریخ کی نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 قیراط کا حامل ایک تولہ سونا 3200 مہنگا ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 21 ہزار کا ہوگیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط کے حامل 10 گرام سونے کی قیمت 2749 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 75 ہزار 205 روپے ہوگئی۔
دوسری بین الاقوامی صرافہ منڈی میں دن کے دوران 31 ڈالر کے اضافے سے سونے کا بھاؤ 3052 ڈالر فی اونس مقرر کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عید کی آمد آمد، نئے کرنسی نوٹوں سے متعلق بڑی خبر آگئی
واضح رہے کہ گزشتہ روز سے ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی تھی۔
اس کے علاوہ ایسوسی ایشن نے بتایا کہ ملک میں فی تولہ چاندی 90 روپے مہنگا ہو کر 3069 روپے پر جا پہنچا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں ایک ڈالر کے اضافے کے بعد چاندی 34 اشاریہ 10 ڈالر میں فروخت ہو رہا تھا۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










