جمعرات، 15-جنوری،2026
جمعرات 1447/07/26هـ (15-01-2026م)

کینیڈا میں ’ایکسپریس انٹری‘ فعال، پاکستانی کن شعبوں میں جا سکتے ہیں؟ بڑی خوشخبری آگئی! مکمل طریقہ جان لیں

31 دسمبر, 2025 11:52

کینیڈا نے ایک بار پھر اپنا مشہور امیگریشن سسٹم "ایکسپریس انٹری” فعال کر دیا ہے۔

 اس امیگریشن سسٹم کے ذریعے دنیا بھر کے ہنر مند افراد بشمول پاکستانی شہری مستقل رہائش کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ یہ نظام مکمل طور پر آن لائن ہے اور ہنر، تعلیم، زبان اور پیشہ ورانہ تجربے کی بنیاد پر امیدواروں کا انتخاب کرتا ہے۔

کینیڈین محکمہ امیگریشن کے مطابق یہ طریقہ سب سے منظم اور میرٹ پر مبنی عمل ہے۔ پاکستانی امیدوار بھی اس نظام کے ذریعے قانونی اور باعزت طور پر کینیڈا میں بس سکتے ہیں۔

ایکسپریس انٹری خود کوئی ویزا نہیں بلکہ تین وفاقی پروگرامز کے لیے درخواستوں کا آن لائن پورٹل ہے۔ یہ پروگرامز ہیں:

کینیڈین ایکسپیرینس کلاس

فیڈرل اسکلڈ ورکر پروگرام

فیڈرل اسکلڈ ٹریڈز پروگرام

کینیڈین ایکسپیرینس کلاس میں وہ افراد شامل ہو سکتے ہیں جن کے پاس کینیڈا میں کم از کم ایک سال کا ہنرمند کام کا تجربہ ہو۔ اس پروگرام میں جاب آفر ضروری نہیں، لیکن اعلیٰ تعلیم اسکور میں اضافہ کر سکتی ہے۔

فیڈرل اسکلڈ ورکر پروگرام میں گزشتہ دس سال کے دوران کم از کم ایک سال کا مسلسل ہنرمند تجربہ ضروری ہے۔ اس میں بھی جاب آفر نہ ہونا مسئلہ نہیں، لیکن موجودگی پوائنٹس بڑھا سکتی ہے۔

فیڈرل اسکلڈ ٹریڈز پروگرام میں پانچ سال کے دوران کم از کم دو سال کا فنی تجربہ لازمی ہے۔ امیدوار کے پاس یا تو کینیڈا میں ایک سال کی ملازمت کی پیشکش ہونی چاہیے یا متعلقہ سرٹیفکیٹ حاصل ہونا چاہیے۔

درخواست دینے کے لیے امیدوار کو آن لائن پروفائل بنانی ہوتی ہے۔ پروفائل میں تعلیم، زبان، تجربہ اور ذاتی معلومات درج کی جاتی ہیں۔ اس کے بعد امیدوار ایکسپریس انٹری پول میں شامل ہو جاتا ہے۔ یہاں اس کی درجہ بندی کمپری ہینسو رینکنگ سسٹم (سی آر ایس) کے تحت کی جاتی ہے۔

امیدوار زیادہ پوائنٹس حاصل کرنے پر "راؤنڈز آف انویٹیشن” کے ذریعے مستقل رہائش کے لیے دعوت حاصل کرتا ہے۔ مستقل رہائش کی درخواست کی فیس فی بالغ امیدوار 1,525 کینیڈین ڈالر، شریکِ حیات کے لیے بھی اتنی ہی اور ہر بچے کے لیے 260 ڈالر ہے۔

اہلیت کے لیے امیدوار کو انگریزی یا فرانسیسی زبان کا ٹیسٹ دینا لازمی ہے۔ کام کا تجربہ نیشنل آکوپیشن کلاسیفکیشن میں درج ہونا چاہیے اور امیدوار کا داخلہ سیکیورٹی، فوجداری یا طبی وجوہات کی بنیاد پر قابلِ قبول ہونا ضروری ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔