جمعرات، 15-جنوری،2026
جمعرات 1447/07/26هـ (15-01-2026م)

بنگلادیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کی نماز جنازہ ادا، ہزاروں افراد کی شرکت

31 دسمبر, 2025 14:11

ڈھاکا، 31 دسمبر 2025: بنگلادیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کی نماز جنازہ آج ڈھاکا میں ادا کردی گئی۔ ہزاروں شہری، سیاسی رہنما اور مختلف ملکوں کے حکام اس موقع پر موجود تھے۔

عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر محمد یونس اور اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق بھی جنازہ میں شریک ہوئے۔ خالدہ ضیا کو سابق صدر ضیا الرحمان کے پہلو میں دفن کیا گیا اور انہیں قومی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔

نماز جنازہ میں بھوٹان اور مالدیپ کے حکام بھی موجود تھے اور ہزاروں شہریوں نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

خالدہ ضیا بنگلادیش کی پہلی خاتون وزیراعظم تھیں اور مسلم دنیا میں بے نظیر بھٹو کے بعد دوسری خاتون وزیراعظم ہونے کا اعزاز بھی رکھتی ہیں۔ انہوں نے 1991 سے 1996 اور پھر 2001 سے 2006 تک ملک کی قیادت کی۔ ان کے دور حکومت میں خواتین کی سیاست میں بڑھتی ہوئی شمولیت پر خاص توجہ دی گئی۔

خالدہ ضیا کافی عرصے سے جگر کے عارضے اور دیگر بیماریوں میں مبتلا تھیں اور وہ ڈھاکا کے اسپتال میں زیر علاج رہیں۔ گزشتہ روز ان کا انتقال ہو گیا۔

ان کی وفات پر شہریوں اور سیاسی رہنماؤں نے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ خالدہ ضیا کو ان کی خدمات اور قیادت کے لیے یاد رکھا جائے گا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔