جمعرات، 15-جنوری،2026
جمعرات 1447/07/26هـ (15-01-2026م)

غاصب صیہونی وزیراعظم کی ایران مخالف ہرزہ سرائی؛ تہران نے نیتن یاہو کے جھوٹ بے نقاب کر دیے

31 دسمبر, 2025 16:07

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے ایران مخالف بیانات کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، اسماعیل بقائی نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی ایک ویڈیو رپورٹ پر ردعمل دیا، جس میں نیتن یاہو کے گزشتہ تین دہائیوں کے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق دعوؤں کو یکجا کیا گیا ہے۔

ترجمان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر جاری بیان میں کہا کہ سی این این کی ویڈیو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم 1996 سے مسلسل یہ دعویٰ کرتے آ رہے ہیں کہ ایران جوہری بم بنانے کے قریب ہے۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ اس طرح کے مسلسل بیانات ایک بیماری کی علامت ہیں، جسے جھوٹ بولنے کی عادت یا میتھومینیا کہا جاتا ہے، اور اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بار پھر واضح کیا کہ ایران کے جوہری پروگرام کا مقصد مکمل طور پر پرامن ہے اور تہران نے ہمیشہ بین الاقوامی قوانین کے تحت اپنی سرگرمیاں جاری رکھی ہیں۔

ایران ماضی میں بھی اسرائیلی الزامات کو مسترد کرتا رہا ہے اور اس موقف پر قائم ہے کہ اس کے جوہری پروگرام کو سیاسی مقاصد کے لیے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔