جمعرات، 15-جنوری،2026
جمعرات 1447/07/26هـ (15-01-2026م)

ایران میں پُرتشدد مظاہروں کی سازش کرنے والے غیر ملکی عناصر گرفتار

02 جنوری, 2026 10:15

ایرانی وزارت انٹیلیجنس نے ملک میں پرتشدد مظاہروں کو ہوا دینے کی سازش کرنے والے غیر ملکی عناصر کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے۔

وزارت کے ذرائع کے مطابق گرفتار شدگان کا تعلق امریکا اور یورپ میں قائم ایران مخالف گروہوں سے تھا۔

ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ گرفتار شدگان ملک میں احتجاجی مظاہروں کے دوران تشدد پھیلانے اور عوامی املاک کو نقصان پہنچانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ پانچ گرفتار شدگان امریکہ میں موجود مخالف گروہوں سے تعلق رکھتے تھے، جبکہ دو یورپی گروہوں کے ساتھ وابستہ تھے۔

کارروائی کے دوران وزارت نے اسمگل شدہ 100 پستول بھی برآمد کیے، جو قانونی سامان کی آڑ میں ملک میں داخل کیے گئے تھے۔ اسلحے کی ترسیل میں ملوث دیگر افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

وزارت انٹیلیجنس کا کہنا ہے کہ گرفتار شدگان اور ان کے غیر ملکی رابطوں کے بارے میں مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ ملک میں کسی بھی قسم کی بدامنی کی کوشش کو ناکام بنایا جا سکے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔