اگر امریکا نے ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی تو خطے میں اس کے فوجی خطرے میں پڑ جائیں گے، لاریجانی

اگر امریکا نے ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی تو خطے میں اس کے فوجی خطرے میں پڑ جائیں گے، لاریجانی
تہران: ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر علی لاریجانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات کو ایران کے خلاف ایک سازش قرار دیتے ہوئے انتباہ دیا ہے کہ اگر امریکا نے ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی تو خطے میں اس کے مفادات اور فوجی خطرے میں پڑ جائیں گے۔
لاریجانی نے کہا کہ ایران مظاہرین اور تخریبی عناصر میں واضح فرق کرتا ہے، لیکن غیر ملکی مداخلت حالات کو بنیادی طور پر تبدیل کر سکتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کو یہ سمجھنا چاہیے کہ کسی بھی مہم جوئی کے نتیجے میں علاقائی استحکام متاثر ہوگا اور امریکی مفادات کو نقصان پہنچے گا۔
انہوں نے امریکی عوام کو بھی پیغام دیا کہ یہ خطرہ ان کے اپنے فوجیوں کے لیے پیدا ہو سکتا ہے، کیونکہ مداخلت کرنے والے اقدامات براہِ راست ان کی حفاظت پر اثر ڈالیں گے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے جمعہ کو ایران کے خلاف ایک نئی دھمکی دی تھی اور کہا تھا کہ اگر ایرانی حکام مظاہرین پر طاقت کا استعمال کریں تو واشنگٹن تیار ہے اور مداخلت کے لیے لیس ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








