جمعرات، 15-جنوری،2026
جمعرات 1447/07/26هـ (15-01-2026م)

ایرانی عوام امریکا کی نام نہاد مداخلت کے نتائج سے بخوبی واقف ہیں، مشیر ایرانی سپریم لیڈر

03 جنوری, 2026 09:43

تہران: ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے مشیر علی شمخانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی سلامتی میں مداخلت کی کسی بھی کوشش کا بھرپور اور سخت جواب دیا جائے گا۔

علی شمخانی نے جمعہ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس” پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ ایرانی عوام امریکا کی نام نہاد مداخلت کے نتائج سے بخوبی واقف ہیں، چاہے وہ عراق اور افغانستان ہوں یا غزہ جیسے خطے، جہاں امریکی اقدامات کے اثرات سب کے سامنے ہیں۔

انہوں نے واضح الفاظ میں خبردار کیا کہ کسی بھی بہانے سے ایران کی سلامتی کو نشانہ بنانے یا اس کے قریب آنے کی کوشش کرنے والے عناصر کو سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا، اور اس کی قیمت بھاری ہوگی۔

شمخانی نے زور دیا کہ ایران کی قومی سلامتی ایک ناقابلِ سمجھوتا سرخ لکیر ہے اور اسے اشتعال انگیز بیانات یا مہم جوئی پر مبنی سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔

یہ ردعمل امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل” پر کیے گئے اس بیان کے بعد سامنے آیا، جس میں انہوں نے ایران کے اندر حالات کے حوالے سے مداخلت کا عندیہ دیا تھا۔

ایرانی حکام کے اس تازہ مؤقف کو خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں ایک واضح اور سخت پیغام قرار دیا جا رہا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔