جمعرات، 15-جنوری،2026
جمعرات 1447/07/26هـ (15-01-2026م)

اطالوی وزیراعظم نے وینزویلا میں امریکی فوجی کارروائی کو دفاعی قرار دے دیا

04 جنوری, 2026 08:45

اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی نے وینزویلا میں امریکی فوجی کارروائی کی حمایت کرتے ہوئے اسے ایک دفاعی قدم قرار دے دیا ہے۔

وینزویلا کی موجودہ صورتحال پر جاری بیان میں جارجیا میلونی کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے کی گئی فوجی کارروائی کو غیر قانونی نہیں کہا جا سکتا اور یہ اقدام سیکیورٹی خدشات کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اٹلی، وینزویلا میں ہونے والے صدارتی انتخاب کے نتائج کو تسلیم نہیں کرتا اور وہاں جمہوری طریقے سے اقتدار کی منتقلی کا حامی ہے۔

اطالوی وزیراعظم نے واضح کیا کہ اگرچہ آمریت کے خاتمے کے لیے فوجی مداخلت مستقل حل نہیں، تاہم وینزویلا میں مقیم اطالوی شہریوں کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔

جارجیا میلونی نے مزید کہا کہ اٹلی کسی ملک میں حکومت کی تبدیلی کے لیے بیرونی فوجی طاقت کے استعمال کی حمایت نہیں کرتا، البتہ سکیورٹی کو لاحق ہائبرڈ خطرات کی صورت میں دفاعی کارروائی کو جائز سمجھا جا سکتا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔