ایران کی وینزویلا کے ساتھ مکمل یکجہتی، امریکی فوجی جارحیت کی سخت مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے وینزویلا کے وزیر خارجہ کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں وینزویلا پر امریکی فوجی کارروائیوں اور قانونی صدر کے اغوا کی سخت مذمت کی۔
گفتگو کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے امریکی جارحیت کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور اس اقدام کو ریاستی دہشت گردی اور وینزویلا کی خودمختاری پر کھلے حملے کے مترادف قرار دیا۔
عراقچی نے وینزویلا کے عوام اور منتخب حکومت کے حق میں ایران کی مکمل حمایت پر زور دیا۔
وینزویلا کے وزیر خارجہ نے بھی ایران کے موقف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ امریکی غنڈہ گردی اور غیر قانونی اقدامات کے باوجود وینزویلا کے عوام اور حکومت اپنی قومی خودمختاری اور حق خودارادیت کے دفاع میں پرعزم ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












