جمعرات، 15-جنوری،2026
جمعرات 1447/07/26هـ (15-01-2026م)

20 سالہ افغانستان جنگ و تعمیرِ نو پر امریکی انسپکٹر جنرل کی رپورٹ جاری

04 جنوری, 2026 14:00

واشنگٹن: خصوصی امریکی انسپکٹر جنرل برائے افغانستان ری کنسٹرکشن (SIGAR) نے افغانستان میں 20 سالہ جنگ اور تعمیرِ نو سے متعلق جامع رپورٹ جاری کر دی ہے، جس میں اربوں ڈالر کے اخراجات، ناکامیوں اور بدعنوانی کے اثرات کو اجاگر کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق افغانستان ری کنسٹرکشن ٹرسٹ فنڈ کے تحت اس وقت 1.5 ارب ڈالر مالیت کے 6 منصوبے فعال ہیں۔ تاہم مجموعی طور پر تعمیرِ نو کے عمل کو شدید مشکلات کا سامنا رہا، جن میں افغان حکومتوں کی بدعنوانی سب سے بڑی رکاوٹ ثابت ہوئی۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکی اور اتحادی افواج کے انخلا کے بعد 7.1 ارب ڈالر مالیت کا عسکری ساز و سامان افغانستان میں ہی چھوڑ دیا گیا۔ اس کے علاوہ افغان سیکیورٹی فورسز پر تقریباً 90 ارب ڈالر خرچ کیے گئے، لیکن اس کے باوجود وہ غیر ملکی افواج پر انحصار ختم کرنے میں ناکام رہیں۔

انسپکٹر جنرل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ واضح اہداف کی کمی، کمزور نگرانی، اور مقامی سطح پر بدعنوانی کے باعث تعمیرِ نو کے بیشتر منصوبے مطلوبہ نتائج نہ دے سکے، جس سے افغانستان میں پائیدار استحکام کا خواب پورا نہ ہو سکا۔

رپورٹ نے مستقبل میں کسی بھی بین الاقوامی مداخلت کے لیے شفافیت، جوابدہی اور مقامی حقائق کو مدنظر رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔