جمعرات، 15-جنوری،2026
جمعرات 1447/07/26هـ (15-01-2026م)

امریکی حملوں میں شہری اور فوجی اہلکار سیمت 40 افراد ہلاک ہوئے، وینزویلا

05 جنوری, 2026 08:25

وینزویلا کی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کی جانب سے کیے گئے ایک فوجی حملے کے نتیجے میں کم از کم 40 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جن میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکار اور عام شہری دونوں شامل ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وینزویلا کے ایک اعلیٰ سطحی حکومتی عہدیدار نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ کارروائی ہفتے کی صبح سویرے کی گئی۔ ان کے بقول حملوں کے دوران مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے باعث جانی نقصان ہوا۔

دوسری جانب امریکی حکام نے ان ہلاکتوں کی نہ تو تصدیق کی ہے اور نہ ہی تردید۔ تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس آپریشن میں کوئی امریکی فوجی ہلاک نہیں ہوا، البتہ چند اہلکار زخمی ضرور ہوئے ہیں۔

امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل ڈین کین نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کارروائی کا مقصد وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو تحویل میں لینا تھا۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن کے دوران امریکی ہیلی کاپٹروں نے حصہ لیا اور ایک ہیلی کاپٹر کو نشانہ بھی بنایا گیا، تاہم وہ بحفاظت واپس لوٹ آیا اور تمام امریکی طیارے محفوظ رہے۔

واضح رہے کہ اس سے ایک روز قبل امریکی فوج نے وینزویلا کے دارالحکومت سمیت مختلف شہروں میں فضائی حملے کیے تھے، جن کے بعد صدر مادورو اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کر کے نیویارک منتقل کیے جانے کا دعویٰ سامنے آیا۔

اسی تناظر میں روسی میڈیا نے بھی رپورٹ کیا تھا کہ امریکی کارروائی کے دوران وینزویلا کے دفاعی مراکز کو نشانہ بنایا گیا جبکہ صدر مادورو صدارتی محل چھوڑ کر نامعلوم مقام پر منتقل ہو گئے تھے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔