ایک روز کی کمی کے بعد سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ ہوگیا؛ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

Gold prices record another significant drop
عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں ایک دن کی نمایاں کمی کے بعد سونے کی قیمت ایک بار پھر بڑھ گئی ہے۔
تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں سونے کے ریٹس میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت میں 11 ہزار 700 روپے اضافہ ہوا ہے۔ اضافے کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ 19 ہزار 462 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
اسی طرح 10 گرام 24 کیرٹ سونے کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ 10 گرام سونا 10 ہزار 30 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 45 ہزار 354 روپے تک پہنچ گیا ہے۔
چاندی کی قیمتوں میں بھی تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ مقامی مارکیٹ میں چاندی کی فی تولہ قیمت 444 روپے اضافے کے بعد 8 ہزار 269 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں بھی سونے کے دام بڑھے ہیں۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 117 ڈالر مہنگا ہو کر 4 ہزار 967 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












