آئی فون خریدنے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

Big news for Pakistanis wanting to buy an iPhone
ایپل کے آئی فون کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری ہے کہ جلد مارکیٹ میں سستا آئی فون دستیاب ہوگا۔
ایپل کی جانب سے ایک نیا کم قیمت ماڈل متعارف کروانے کی تیاری کی جا رہی ہے، جو موجودہ آئی فون 16 ای کے بعد آئے گا۔ یہ ماڈل عام آئی فون کی طرح جدید خصوصیات کے ساتھ آئے گا، مگر قیمت کم رکھی جائے گی۔
آئی فون 17 ای میں زیادہ طاقتور پروسیسر دیا جائے گا، جو مکمل قیمت والے آئی فون 17 جیسا ہی ہوگا۔ اس میں ایپل کے تیار کردہ سیلولر اور وائی فائی چپس بھی شامل ہوں گے، جبکہ پہلی بار اس میں وائرلیس میگ سیف چارجنگ کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔ کمپنی کی کوشش ہے کہ نئے ماڈل میں موجودہ ورژن کی خامیوں کو بہتر کیا جائے تاکہ صارفین کو جدید اور کم قیمت فون فراہم کیا جا سکے۔
بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق آئی فون 17 ای ایپل کے کم قیمت ماڈلز میں ایک نیا قدم ہوگا، جس سے عام صارفین کے لیے ایپل فون خریدنا آسان ہو جائے گا۔ ایپل کے ماہرین نے کہا ہے کہ اس ماڈل کا مقصد نہ صرف قیمت میں کمی بلکہ صارفین کو بہتر تجربہ فراہم کرنا بھی ہے۔
Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












