ہفتہ، 28-فروری،2026
ہفتہ 1447/09/11هـ (28-02-2026م)

سعودی عرب؛ حرمین شریفین میں اعتکاف کے خواہشمندوں کیلئے اہم خبر آگئی

21 فروری, 2026 13:57

سعودی عرب میں ادارہ امور حرمین شریفین نے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں اعتکاف کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا ہے۔ یہ دو مقدس مساجد دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے عبادت اور روحانی سکون کا خاص مقام رکھتی ہیں۔

اعتکاف کے خواہشمند مرد و خواتین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ادارہ حرمین کی ویب سائٹ پر اپنا اکاؤنٹ بنائیں یا موجودہ اکاؤنٹ کے ذریعے لاگ ان کریں۔ رپورٹس کے مطابق اعتکاف کا آغاز 20 رمضان المبارک سے ہوگا اور شوال کے چاند کے نظر آنے تک جاری رہے گا۔ رجسٹریشن کے لیے نشستوں کی تعداد محدود ہے، لہٰذا خواہشمند افراد کو فوری طور پر اپنا اکاؤنٹ مکمل کرنا ہوگا۔

اعتکاف کرنے والے افراد آخری عشرے میں اللہ تعالیٰ کی عبادت اور قربت کے لیے دنیاوی معاملات سے دور رہتے ہیں۔ یہ افراد قرآن کی تلاوت، نوافل، اذکار اور طاق راتوں میں لیلۃ القدر کی تلاش میں رات بھر عبادت کرتے ہیں۔ اعتکاف کے دوران متعکفین اپنے وقت کو مکمل طور پر اللہ کی رضا کے لیے وقف کر دیتے ہیں۔

ادارہ امور حرمین کے مطابق اعتکاف میں داخلہ عصر کی اذان کے وقت ہوگا اور شوال کے چاند نظر آنے پر اعتکاف اختتام پذیر ہوگا۔ یہ روحانی عمل نہ صرف سنت رسول ﷺ ہے بلکہ مسلمان کے لیے آخرت کی برکتوں اور رحمتوں کا ذریعہ بھی سمجھا جاتا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔