ٹرمپ امریکہ کو کسی تباہ کن ڈیل میں نہیں جھونکیں گے، وائٹ ہاؤس

ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق ٹرمپ کی جانب سے کی جانے والی کوئی بھی ڈیل عالمی سطح پر امن اور سلامتی کی ضمانت ہوگی۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ ایک اہم بیان میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سفارتی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے۔
ترجمان وائٹ ہاؤس نے واضح کیا کہ کوئی بھی اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ ٹرمپ امریکہ کو کسی ایسی ڈیل میں جھونک دیں گے، جو ملک کے مفادات کے خلاف یا تباہ کن ہو۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ سے مذاکرات کا دوسرا دور، ایرانی وفد کے آج اسلام آباد پہنچنے کا امکان
وائٹ ہاؤس کے آفیشل سوشل میڈیا ہینڈل سے کئے گئے ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ کے ماتحت اگر کوئی بھی عالمی معاہدہ طے پاتا ہے تو وہ امن، سلامتی اور پائیداری کی مکمل ضمانت فراہم کرے گا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ٹرمپ کی ڈیل صرف اسرائیل یا مشرق وسطیٰ تک محدود نہیں ہوگی بلکہ اس کے اثرات عالمی ہوں گے اور اس سے ہر جگہ امن قائم ہوگا۔
وائٹ ہاؤس کا دعویٰ ہے کہ ایسی کوئی بھی ڈیل یورپ اور خود امریکہ سمیت پوری دنیا کے لیے امن، سلامتی اور تحفظ کی ضامن ہوگی۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












