پیر، 2-مارچ،2026
پیر 1447/09/13هـ (02-03-2026م)

لبنان میں فضائی حملوں سے 31 افراد شہید، اسرائیل کا فوجیں اتارنے کا عندیہ

02 مارچ, 2026 15:15

لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں میں تیزی آ گئی ہے، جس کے نتیجے میں درجنوں شہری شہید اور سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے اب لبنان میں زمینی حملے کا اشارہ دیتے ہوئے اپنے ہزاروں ریزرو فوجیوں کو الرٹ کر دیا ہے۔

لبنانی حکام نے ملک کے مختلف حصوں پر اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد شہریوں کی ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کی اطلاع دی ہے۔

وزارت صحت سے وابستہ ہنگامی کارروائیوں کے مرکز کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کے تازہ ترین واقعے میں اب تک 31 افراد شہید ہو چکے ہیں جبکہ 149 عام شہری زخمی ہوئے ہیں۔

لبنانی حکام کا کہنا ہے کہ یہ اعداد و شمار ابتدائی ہیں اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ملبے تلے دبے افراد کی تلاش اور اسپتالوں سے مکمل ڈیٹا موصول ہونے کے بعد ہلاکتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جنوبی لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں کی نئی لہر، متعدد علاقے نشانہ

اسرائیلی طیاروں نے بیروت، جنوبی لبنان اور بقاع کے کلیدی علاقوں کو نشانہ بنایا، جس سے بڑے پیمانے پر انفراسٹرکچر کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کے ترجمان ایفی ڈیفرین نے کہا ہے کہ اسرائیل نے تقریباً ایک لاکھ ریزرو فوجیوں، درجنوں بٹالینز اور بریگیڈز کو متحرک کر دیا ہے، جو دفاعی اور جارحانہ دونوں طرح کی کارروائیوں کے لیے تیار ہیں۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ لبنان میں زمینی حملے سمیت تمام آپشنز میز پر موجود ہیں اور وہ کسی بھی وقت سرحد پار کرنے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔

لبنانی امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشنز جاری رکھے ہوئے ہیں، تاہم مسلسل بمباری کی وجہ سے امدادی کاموں میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اسرائیل کی جانب سے فوج کی اس قدر بڑی تعداد میں متحرک ہونا اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ وہ اس تنازع کو مزید طول دینے کا ارادہ رکھتا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔