جمعہ، 6-مارچ،2026
جمعہ 1447/09/17هـ (06-03-2026م)

ایران جنگ چین کیلئے معاشی خطرہ بن گئی

06 مارچ, 2026 10:48

مشرق وسطی میں بھڑکنے والے جنگ کے شعلے بظاہر بیجنگ سے ہزاروں میل دور ہیں، لیکن ان کی تپش چینی قیادت کے ایوانوں میں واضح طور پر محسوس کی جا رہی ہے جو اب ایک سنگین تزویراتی خطرہ بن چکا ہے۔

امریکی تجزیہ کاروں کے مطابق بیجنگ میں کمیونسٹ پارٹی کے مندوبین ایک ایسے وقت میں نئی تزویراتی سمت متعین کرنے کے لیے سر جوڑے بیٹھے ہیں جب ایران اور امریکہ کے درمیان بڑھتی کشیدگی نے چینی عزائم کے سامنے سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ مشرق وسطی کا بحران سنگین خطرے کی صورت اختیار کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران جنگ امریکی معیشت پر بوجھ بن گئی، روزانہ اربوں ڈالر کا نقصان

پراپرٹی بحران اور داخلی قرضوں میں گھری چینی معیشت نے رواں برس اپنی شرح نمو کا ہدف بہت کم رکھا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بیجنگ کے لیے مشرق وسطی کا بحران محض ایک سفارتی مسئلہ نہیں بلکہ ایک سنگین معاشی خطرہ بن چکا ہے۔

چین اور ایران کے تعلقات حقیقت میں کسی گہری نظریاتی دوستی کے بجائے خالصتا کاروباری بنیادوں پر قائم ہیں۔ چین ایران سے سستی توانائی درآمد کرتا ہے اور اسے واشنگٹن کے خلاف آلہ کار کے طور پر استعمال کرتا ہے، لیکن کسی باقاعدہ دفاعی معاہدے کے بغیر یہ تعلق نہایت کمزور ہے۔

اگر آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی برقرار رہتی ہے تو چین کے لیے توانائی کا بحران پیدا ہو جائے گا۔

Catch all the تجزیہ و بلاگز News, دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔