ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھائیں ہیں تو فوری ہٹا دے، ورنہ سنگین نتائج ہوں گے، ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھائی ہیں تو انہیں فوری طور پر ہٹا دیا جائے ورنہ اسے غیر معمولی نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھائے جانے کے خدشات کے حوالے سے ایران کو سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایسی سرنگیں بچھائی گئی ہیں تو انہیں فوری طور پر ہٹا دیا جائے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ اس وقت تک ایسی کوئی مصدقہ رپورٹ سامنے نہیں آئی، جس میں کہا گیا ہو کہ ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں نصب کی ہیں۔
انہوں نے تاہم خبردار کیا کہ اگر یہ سرنگیں موجود ہوئیں تو امریکا انہیں فوری طور پر ہٹانے کے لیے کارروائی کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ کے مشیروں کا ایران جنگ کے خاتمے کیلئے راستہ نکالنے کا مشورہ
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران نے واقعی سرنگیں بچھائی ہیں اور بعد میں انہیں ہٹا دیتا ہے تو یہ درست سمت میں ایک بڑا قدم تصور کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایران نے سرنگیں ہٹانے سے انکار کیا تو اسے ایسے نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، جو اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھے گئے۔
امریکی صدر نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ امریکا خطے میں وہی ٹیکنالوجی اور میزائل صلاحیت استعمال کر رہا ہے، جو ماضی میں منشیات اسمگلروں کے خلاف کارروائیوں میں استعمال کی جاتی رہی ہیں۔
آبنائے ہرمز عالمی توانائی تجارت کے لیے انتہائی اہم سمندری راستہ ہے اور اس میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ عالمی منڈیوں پر گہرے اثرات ڈال سکتی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












