جمعہ، 10-اپریل،2026
جمعہ 1447/10/22هـ (10-04-2026م)

عیدالاضحیٰ کب ہو گی؟ ماہرین فلکیات نے پیشگوئی کردی

06 اپریل, 2026 09:04

ماہرین فلکیات کی جانب سے جاری ابتدائی اندازے کے مطابق اس سال عیدالاضحیٰ 27 مئی بروز بدھ کو ہونے کا امکان ہے۔

امارات فلکیاتی سوسائٹی کے چیئرمین ابراہیم الجروان کا کہنا ہے کہ ذوالحجہ کا پہلا دن 18 مئی کو متوقع ہے۔ اس حساب سے یومِ عرفہ 26 مئی کو پڑ سکتا ہے۔ یہ تمام تاریخیں فلکیاتی حساب پر مبنی ہیں، حتمی اعلان رویت ہلال کے بعد ہی کیا جائے گا۔

ماہرین کے مطابق ذوالحجہ کا چاند 17 مئی کو پیدا ہوگا۔ اس روز غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر اور اس کی بلندی ایسی ہوگی کہ اسے دیکھنے کے امکانات موجود ہوں گے۔ یہی وجہ ہے کہ اگلے دن نئے مہینے کا آغاز متوقع ہے۔

مزید بتایا گیا کہ متحدہ عرب امارات کے وقت کے مطابق چاند 17 مئی کو دوپہر 12 بج کر ایک منٹ پر پیدا ہوگا۔ اس کے بعد مختلف ممالک میں چاند دیکھنے کی کوشش کی جائے گی۔ اگر چاند نظر آ گیا تو یکم ذوالحجہ 18 مئی کو ہوگی۔

واضح رہے کہ عیدالاضحیٰ کی حتمی تاریخ کا اعلان ہر ملک میں متعلقہ رویت ہلال کمیٹی کرتی ہے۔ اس لیے مختلف ممالک میں عید ایک دن کے فرق سے بھی ہو سکتی ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔