سعودی حکومت نے 6 ہزار سے زائد غیرقانونی تارکین وطن کو ملک بدر کردیا

Big News from Saudi Arabia Emerges
سعودی عرب میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران اقامہ، لیبر اور بارڈر قوانین کی خلاف ورزیوں کے 14 ہزار 242 کیسز سامنے آئے ہیں، جبکہ 6 ہزار 285 غیر قانونی تارکین وطن کو ملک بدر کردیا گیا۔
سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق 26 مارچ سے یکم اپریل 2026 کے درمیان مجموعی طور پر 7 ہزار 884 افراد کو اقامہ قوانین کی خلاف ورزی، 3 ہزار 948 افراد کو غیر قانونی سرحد عبور کرنے کی کوشش اور 2 ہزار 410 افراد کو لیبر قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا۔
مزید 1 ہزار 449 افراد کو غیر قانونی طور پر سعودی عرب میں داخل ہونے کی کوشش پر گرفتار کیا گیا، جن میں 71 فیصد ایتھوپین، 27 فیصد یمنی اور 2 فیصد دیگر ممالک کے شہری شامل تھے۔ اس کے علاوہ 29 افراد کو بھی پکڑا گیا جو سرحد پار کرکے مملکت سے ہمسایہ ملکوں میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔
سفر، رہائش، روزگار اور پناہ دینے کی کوششوں میں ملوث 25 افراد کو بھی حراست میں لیا گیا۔ مجموعی طور پر 36 ہزار 365 تارکین وطن، جن میں 32 ہزار 309 مرد اور 4 ہزار 56 خواتین شامل ہیں، ضوابط پر عملدرآمد کے پروسیجر سے گزر رہے ہیں۔
ان میں سے 6 ہزار 808 افراد کو سفری دستاویزات کے لیے سفارتخانوں یا قونصلیٹ سے رابطہ کرنے کی ہدایت دی گئی، 3 ہزار 416 افراد کو دیگر سفری انتظامات کرنے کی ہدایت دی گئی، جبکہ 6 ہزار 285 افراد کو ملک بدر کیا گیا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









