مودی حکومت کی ناکامی،ریاست منی پور میں پھر فسادات بھڑک اٹھے، پولیس کی بھارتی شہریوں پر اندھا دھند فائرنگ

بھارت کی ریاست منی پور میں ایک بار پھر کشیدگی بڑھ گئی ہے اور مختلف علاقوں میں جھڑپوں اور احتجاج کے واقعات سامنے آئے ہیں۔ مقامی صورتحال کے باعث سکیورٹی انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بشنوپور میں ایک دھماکے کے نتیجے میں دو بچوں کی ہلاکت اور ایک خاتون کے زخمی ہونے کے بعد حالات مزید خراب ہو گئے۔ واقعے کے بعد حکام نے پانچ اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کر دی۔
رپورٹس کے مطابق واقعے کے بعد مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے۔ احتجاج کے دوران ٹائر جلائے گئے اور ایک چیک پوسٹ کو نقصان پہنچایا گیا۔ بشنوپور میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق مشتعل افراد نے ایک پولیس کیمپ پر حملہ کیا، جس کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی۔ اس دوران کم از کم 19 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ کشیدگی کے باعث معمولاتِ زندگی متاثر ہوئے ہیں اور عوام میں خوف و ہراس پایا جا رہا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











