امریکا اور ایران جنگ بندی معاہدے کی شرائط پر وضاحتیں طلب کریں گے؛ یو اے ای

UAE President to Visit Pakistan on Friday
ابو ظبی: اماراتی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا اور ایران سے جنگ بندی معاہدے کی شرائط پر وضاحتیں طلب کی جائیں گی۔
وضاحتیں اس بات کو یقینی بنانے کے لیے طلب کی جائیں گی کہ خطے میں ایرانی حملے رکیں اور صورتحال قابو میں رہے۔ اماراتی وزارت خارجہ نے کہا کہ ان وضاحتوں میں آبنائے ہرمز کو بلا شرط کھولے جانے کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔
وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ خلیجی ممالک پر حملوں کی صورت میں ایران کے خلاف سخت مؤقف اپنانا ضروری ہے۔ ایران کو تمام نقصانات کے لیے مکمل ہرجانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











