جمعہ، 10-اپریل،2026
جمعہ 1447/10/22هـ (10-04-2026م)

نیتن یاہو کرپشن کیس کی سماعت دوبارہ شروع، اسرائیلی سیاست پر اثرات کا امکان

10 اپریل, 2026 09:18

اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے خلاف جاری کرپشن کیس کی سماعت ایک بار پھر شروع ہونے جا رہی ہے۔ اسرائیلی عدالت نے اعلان کیا ہے کہ اتوار سے کیس کی باقاعدہ سماعت دوبارہ بحال کر دی جائے گی۔

عرب میڈیا کے مطابق ایران کے ساتھ جنگ بندی کے بعد ملک میں نافذ ایمرجنسی صورتحال ختم ہو گئی تھی، جس کے بعد عدالتی نظام بھی معمول کے مطابق کام شروع کر رہا ہے۔ اسی سلسلے میں نیتن یاہو کے خلاف زیر سماعت کیس بھی دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

اسرائیلی وزیر اعظم پر 2019 میں رشوت، دھوکہ دہی اور اختیارات کے غلط استعمال جیسے سنگین الزامات عائد کیے گئے تھے۔ یہ مقدمہ گزشتہ کئی برسوں سے مختلف مراحل میں زیر سماعت ہے اور بار بار سیاسی و سیکیورٹی صورتحال کی وجہ سے اس میں تاخیر ہوتی رہی ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس کیس کی دوبارہ سماعت اسرائیلی سیاست کے لیے اہم موڑ ثابت ہو سکتی ہے۔ ان کے مطابق یہ پیش رفت موجودہ حکومت کے مستقبل اور سیاسی استحکام پر بھی اثر ڈال سکتی ہے۔

دوسری جانب قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کیس میں پیش رفت تیز ہوتی ہے تو آنے والے دنوں میں نیتن یاہو کو سیاسی اور قانونی دونوں محاذوں پر دباؤ کا سامنا بڑھ سکتا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔