جمعہ، 10-اپریل،2026
جمعہ 1447/10/22هـ (10-04-2026م)

سعودی عربین ایئرلائنز کا دبئی، ابوظبی اور عمان کے لیے جزوی طور پر فضائی آپریشن دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

10 اپریل, 2026 09:36

سعودی عربین ایئرلائنز نے دبئی، ابوظبی اور عمان کے لیے جزوی طور پر فضائی آپریشن دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

سعودی عربین ایئرلائنز کے مطابق 11 اپریل بروز ہفتہ سے دبئی، ابوظبی اور عمان کے لیے جزوی طور پر پروازیں دوبارہ شروع کی جا رہی ہیں۔ یہ فیصلہ کئی ہفتوں کی بندش کے بعد کیا گیا ہے۔


رپورٹس کے مطابق سعودی عرب سے متحدہ عرب امارات اور عمان جانے والی پروازیں روزانہ کی بنیاد پر چلائی جائیں گی۔ ایئرلائن نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ روانگی سے پہلے اپنی فلائٹ کا اسٹیٹس ضرور چیک کریں۔

یاد رہے کہ سعودی عرب نے خطے میں بڑھتی کشیدگی کے باعث 28 فروری سے پروازیں معطل کر دی تھیں۔ اس فیصلے سے ہزاروں مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اب جزوی بحالی سے سفر کرنے والوں کو کچھ ریلیف ملے گا۔


دوسری جانب کویت سے متعلق اہم وضاحت بھی سامنے آئی ہے۔ کویت کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ان خبروں کی تردید کی ہے جن میں کہا جا رہا تھا کہ وہاں فلائٹ آپریشن بحال ہو چکا ہے۔ حکام کے مطابق کویت کا بین الاقوامی ہوائی اڈہ تاحال بند ہے اور پروازوں کی بحالی سے متعلق کوئی سرکاری فیصلہ نہیں کیا گیا۔

اتھارٹی کے ترجمان نے کہا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی معلومات غلط اور گمراہ کن ہیں۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ صرف سرکاری ذرائع پر ہی اعتماد کریں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔