ہفتہ، 11-اپریل،2026
ہفتہ 1447/10/23هـ (11-04-2026م)

مذاکرات کیلئے خیر سگالی کے طور پر پاکستان آئے ہیں مگر امریکا پر کوئی اعتماد نہیں؛ ایرانی اسپیکر

11 اپریل, 2026 08:54

اسلام آباد: ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایران مذاکرات میں خیر سگالی کے جذبے کے ساتھ شریک ہو رہا ہے، تاہم امریکا پر مکمل اعتماد نہیں کیا جا سکتا۔

اسلام آباد میں متوقع مذاکرات سے قبل اپنے بیان میں قالیباف نے واضح کیا کہ اگر امریکا سنجیدہ اور قابلِ عمل معاہدہ پیش کرے اور ایران کے حقوق کو تسلیم کرے تو تہران کسی بھی معاہدے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ مذاکرات سے پہلے کچھ بنیادی نکات پر عملدرآمد ضروری ہے، جن میں لبنان میں جنگ بندی اور ایران کے منجمد اثاثوں کی بحالی شامل ہے۔ ان کے مطابق یہ نکات پہلے ہی طے ہو چکے تھے مگر ابھی تک ان پر عمل نہیں ہوا۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بھی اس موقع پر امریکا پر زور دیا کہ وہ اپنے وعدوں کی پاسداری کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے لبنان میں جنگ بندی کا وعدہ کیا تھا جس پر عمل ہونا چاہیے۔

یاد رہے کہ ایرانی وفد، جس کی قیادت محمد باقر قالیباف کر رہے ہیں، امریکا کے ساتھ اہم مذاکرات کے لیے اسلام آباد پہنچ چکا ہے۔ وفد میں وزیر خارجہ عباس عراقچی، دفاعی کونسل کے سیکرٹری، مرکزی بینک کے گورنر اور دیگر اعلیٰ حکام شامل ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔