سابق امریکی سفارت کار نے پاکستان سے حسد میں مبتلا بھارتی اینکر کو لائیو شو میں کھری کھری سُنادی

نئی دہلی/واشنگٹن: ایک لائیو ٹی وی پروگرام کے دوران بھارتی اینکر کی جانب سے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی پاکستان میں سیکیورٹی سے متعلق سوال پر سابق امریکی سفارت کار جیفری گنٹر نے سخت ردعمل دیا۔
سابق سفارت کار نے واضح کیا کہ امریکی نائب صدر پاکستان میں مکمل طور پر محفوظ ہیں اور اس معاملے کو غیر ضروری طور پر تنازع بنانے کی کوشش درست نہیں۔ ان کے مطابق ایسے سوالات سنجیدہ سفارتی معاملات کو کمزور کرتے ہیں اور میڈیا کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ صرف سیاست یا بیانیے کا نہیں بلکہ انسانی زندگیوں، روزگار اور عالمی معیشت سے جڑا ہوا ہے، خاص طور پر توانائی کی قیمتوں جیسے حساس موضوعات سے اس کا براہ راست تعلق ہے۔
جیفری گنٹر نے بھارتی میڈیا کے رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کے اہم مذاکرات کو بھارت اور پاکستان کے تنازع میں تبدیل کرنا افسوسناک ہے۔ ان کے مطابق میڈیا کو جنگ بندی اور سفارتی پیش رفت کو سراہنا چاہیے، نہ کہ اسے متنازع بنانا چاہیے۔
ایک لائیو تبصرے کے دوران انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ بعض میڈیا رویے ایسے لگتے ہیں جیسے انہیں سنجیدہ بات چیت کے بجائے غیر ضروری بحث میں الجھنے کی عادت ہو۔
دوسری جانب تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ خطے میں جاری سفارتی کوششوں کے دوران اس طرح کی میڈیا بحثیں ماحول کو مزید حساس بنا سکتی ہیں۔ ماہرین کے مطابق پاکستان کے کردار اور حالیہ مذاکرات نے علاقائی کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











