ایران سے مذاکرات کی ناکامی پر ہمارے پاس پلان بی موجود نہیں، صدر ٹرمپ

“We even stopped a Pakistan-India war that was about to start again”
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری مذاکرات ناکام ہونے کی صورت میں امریکا کے پاس کوئی متبادل منصوبہ (پلان بی) موجود نہیں ہے۔
صحافیوں سے گفتگو کے دوران ایک سوال کیا گیا کہ اگر ایران سے بات چیت ناکام ہو جائے یا آبنائے ہرمز دوبارہ نہ کھولی جائے تو امریکا کی حکمتِ عملی کیا ہوگی۔ اس پر صدر ٹرمپ نے موقف اختیار کیا کہ کسی بیک اپ پلان کی ضرورت نہیں، کیونکہ صورتحال ان کے مطابق پہلے ہی تبدیل ہو چکی ہے۔
ٹرمپ کے مطابق ایران کی فوجی صلاحیت متاثر ہو چکی ہے، میزائل سازی کی استعداد محدود ہو گئی ہے اور امریکی اقدامات کے باعث ایران کو نمایاں نقصان پہنچا ہے۔
دوسری جانب خطے میں اہم سفارتی پیش رفت کے طور پر اسلام آباد میں ایران اور امریکا کے درمیان امن مذاکرات جاری ہیں، جن میں دونوں ممالک کے اعلیٰ سطحی وفود شریک ہیں۔
یہ مذاکرات خطے میں کشیدگی کم کرنے اور ممکنہ جنگ بندی کے لیے نہایت اہم قرار دیے جا رہے ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











