اتوار، 12-اپریل،2026
اتوار 1447/10/24هـ (12-04-2026م)

اسلام آباد میں اہم مذاکرات کے دوران ٹرمپ مارشل آرٹس کا مقابلہ دیکھتے رہے

12 اپریل, 2026 13:05

اسلام آباد میں ایران اور امریکہ کے درمیان جاری اعصاب شکن امن مذاکرات کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی میامی میں کھیل کی ایک تقریب میں شرکت نے عالمی مبصرین کو حیران کر دیا ہے۔

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں جہاں امریکہ اور ایران کے مابین دہائیوں پرانی دشمنی کو ختم کرنے کے لیے ایک حساس اور تاریخی امن عمل جاری تھا، وہیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ترجیحات نے کئی لوگوں کو حیران کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق جس وقت نائب صدر جے ڈی وینس اسلام آباد میں ایرانی وفد کے ساتھ پیچیدہ سفارتی گتھیوں کو سلجھانے میں مصروف تھے، صدر ٹرمپ میامی میں مارشل آرٹس کے ایک مقابلے میں شریک تھے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ان کے اہل خانہ اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کی ایران اور امریکہ سے سیز فائر برقرار رکھنے کی اپیل

اگرچہ صدر کی اس مصروفیت کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، تاہم نائب صدر جے ڈی وینس نے واضح کیا ہے کہ وہ مذاکرات کے دوران مسلسل صدر ٹرمپ کے ساتھ رابطے میں رہے۔

جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ گزشتہ اکیس گھنٹوں کے دوران ان کی صدر سے کم و بیش ایک درجن بار بات چیت ہوئی، جس میں انہیں مذاکراتی میز پر ہونے والی ہر پیش رفت سے آگاہ رکھا گیا۔

نائب صدر نے زور دے کر کہا کہ امریکی ٹیم نے یہ مذاکرات مکمل نیک نیتی کے ساتھ کیے اور وہ ہر لمحہ اپنی قیادت کے ساتھ رابطے میں رہ کر فیصلے کرتے رہے۔

سیاسی ماہرین صدر کے اس رویے کو ان کی مخصوص سفارتی حکمت عملی کا حصہ قرار دے رہے ہیں، جہاں وہ براہ راست ملوث ہوئے بغیر اپنے نائب کے ذریعے معاملات کو کنٹرول کر رہے ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔