اتوار، 12-اپریل،2026
اتوار 1447/10/24هـ (12-04-2026م)

ایرانی وفد اسلام آباد میں مذاکرات کے بعد پاکستان سے واپس روانہ

12 اپریل, 2026 13:25

اسلام آباد میں امریکی وفد کے ساتھ طویل مذاکراتی نشست کے بعد ایرانی وفد بھی پاکستان سے روانہ ہو گیا ہے۔ پارلیمانی اسپیکر محمد باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں آنے والے اس وفد کی روانگی امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے اس بیان کے بعد عمل میں آئی ہے۔

پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے اہم سفارتی معرکے کا پہلا مرحلہ ختم ہو گیا ہے اور ایرانی وفد اسلام آباد سے واپس روانہ ہو گیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اس وفد میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی سمیت اہم ترین عسکری و سیاسی حکام شامل تھے۔

چند گھنٹے قبل ہی امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اپنا مختصر دورہ مکمل کر کے واپس روانہ ہوئے تھے۔ امریکی وفد کے سربراہ نے روانگی سے قبل میڈیا کو بتایا تھا کہ تہران نے واشنگٹن کے چند بنیادی مطالبات تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے، جس کی وجہ سے فی الحال کوئی باضابطہ معاہدہ طے نہیں پا سکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی و اسرائیلی حملوں میں 26 طبی اہلکار شہید، 2 ہزار سے زائد بچے زخمی ہوئے، ایران

ایرانی وفد کی روانگی کے ساتھ ہی اسلام آباد میں جاری اکیس گھنٹوں پر محیط اس سفارتی سرگرمی کا فی الوقت اختتام ہو گیا ہے، جس پر پوری دنیا کی نظریں لگی ہوئی تھیں۔

اگرچہ فوری طور پر کوئی تحریری معاہدہ سامنے نہیں آیا، تاہم دونوں وفود کی پاکستان میں موجودگی اور براہ راست و بالواسطہ رابطوں کو خطے میں کشیدگی کم کرنے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی وفد اب تہران میں اپنی اعلیٰ قیادت کو مذاکرات کی تفصیلات سے آگاہ کرے گا، جس کے بعد مستقبل کے لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔