منگل، 14-اپریل،2026
منگل 1447/10/26هـ (14-04-2026م)

کراچی میں ایم پاکس کے مزید مشتبہ کیسز کی رپورٹ

14 اپریل, 2026 15:32

کراچی کے سندھ انفیکشس ڈیزیز اسپتال میں ایم پاکس کے دو مزید مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد شہر میں اس وائرس کے مقامی سطح پر پھیلاؤ کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

کراچی میں ایم پاکس وائرس کے مشتبہ کیسز میں اضافے کے بعد محکمہ صحت نے ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ سندھ انفیکشس ڈیزیز اسپتال کے حکام کے مطابق، دو نئے مریضوں کو لایا گیا ہے، جن میں ایم پاکس کی تمام واضح علامات موجود ہیں۔

ان مریضوں کو فوری طور پر مخصوص آئسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے تاکہ وائرس کے مزید پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں 16 گھنٹوں کے دوران ٹریفک حادثات نے دو بہنوں سمیت 6 افراد کی جان لے لی

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان مشتبہ مریضوں کے نمونے پی سی آر ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری بھیج دیے گئے ہیں، اور مرض کی حتمی تصدیق رپورٹ آنے کے بعد ہی کی جائے گی۔

اب تک کی اطلاعات کے مطابق، اس مخصوص اسپتال میں ایم پاکس کے دو تصدیق شدہ کیسز پہلے ہی موجود تھے، جن کے بعد اب مشتبہ کیسز کی کل تعداد بھی دو ہو گئی ہے۔

ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ ایم پاکس کا مقامی سطح پر سامنے آنا تشویشناک ہے، جس کا مطلب ہے کہ وائرس اب کمیونٹی کے اندر موجود ہے۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تیز بخار، جسم پر دانوں اور شدید درد جیسی علامات ظاہر ہونے پر فوری طور پر قریبی طبی مرکز سے رجوع کریں اور سماجی فاصلے کا خیال رکھیں۔

Catch all the صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔