منگل، 14-اپریل،2026
منگل 1447/10/26هـ (14-04-2026م)

عالمی شہرت یافتہ کمپنی علی بابا کی پاکستان میں انٹری، ایس ای سی پی نے لائسنس جاری کردیا

14 اپریل, 2026 15:42

ایس ای سی پی کی جانب سے لائسنس جاری کرنے کے بعد دنیا کی صفِ اول کی ای کامرس کمپنی علی بابا نے باضابطہ طور پر پاکستان میں اپنی خدمات کا آغاز کر دیا ہے۔

عالمی شہرت یافتہ ٹیکنالوجی کمپنی علی بابا گروپ نے پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے۔ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے علی بابا کی ملکیتی کمپنی کوکو ٹیک پاکستان کو نان بینکنگ فنانس کمپنی (این بی ایف سی) کا لائسنس جاری کر دیا ہے۔

یہ کمپنی پاکستان میں بائے ناو پے لیٹر یعنی ابھی خریدیں اور ادائیگی بعد میں کریں کی جدید سہولت فراہم کرے گی، جس کے ذریعے صارفین ای کامرس پلیٹ فارمز سے اپنی پسند کی اشیاء آسان ماہانہ قسطوں پر خرید سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : کینیڈا اور یورپی یونین کا اسحاق ڈار سے رابطہ، امریکہ ایران مذاکرات میں پاکستان کے کردار کا اعتراف

ایس ای سی پی کے چیئرمین ڈاکٹر کبیر سدھو نے اس پیش رفت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ایک بڑی صارف مارکیٹ اور تیزی سے بڑھتی ہوئی ڈیجیٹل معیشت بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لیے کشش کا باعث بن رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ علی بابا کی پاکستان میں آمد سے نہ صرف مارکیٹ میں صحت مند مقابلہ بڑھے گا بلکہ نوجوانوں، فری لانسرز اور چھوٹے کاروباروں کے لیے مالیاتی سہولیات تک رسائی بھی آسان ہو جائے گی۔

علی بابا کی شمولیت سے پاکستان کے مالیاتی خدمات کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی اور جدت آنے کی توقع ہے، جو ملکی معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔