جمعہ، 17-اپریل،2026
جمعہ 1447/10/29هـ (17-04-2026م)

ایران اور مزاحمتی قوتوں نے اسرائیل کو جنگ بندی پر مجبور کیا، پروفیسر مرندی

17 اپریل, 2026 08:50

ممتاز پروفیسر محمد مرندی کا کہنا ہے کہ حالیہ جنگ بندی اسرائیل کی خواہش نہیں بلکہ ایرانی دباؤ، اقتصادی بحران اور حزب اللہ کی میدانِ جنگ میں استقامت کا نتیجہ ہے۔

پروفیسر محمد مرندی نے المعیادین سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان دس روزہ جنگ بندی کسی سفارتی مہربانی کا نتیجہ نہیں بلکہ یہ ایرانی دباؤ اور لبنان کی عوامی مزاحمت کا ثمر ہے۔

مرندی کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو ابتدا میں اس معاہدے کو تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں تھے اور اسرائیلی سیکیورٹی کابینہ نے بھی اسے منظور نہیں کیا تھا، لیکن ایران کی جانب سے براہ راست امریکی قیادت کو دی گئی وارننگ نے حالات کا رخ بدل دیا۔

یہ بھی پڑھیں : لبنان اور اسرائیل کے درمیان 10 روزہ جنگ بندی کا آغاز

ایران نے واضح کر دیا تھا کہ اگر فوری طور پر جنگ بندی نہ ہوئی تو وہ براہ راست اسرائیلی ریاست پر حملہ کر دے گا۔

اس فوجی خطرے کے ساتھ ساتھ عالمی معاشی حالات نے بھی اسرائیل اور امریکہ کو دفاعی پوزیشن پر آنے پر مجبور کیا۔ ایران نے آبنائے ہرمز کے ذریعے ہونے والی عالمی تجارت، خاص طور پر تیل، مائع گیس، کھادوں اور پیٹرو کیمیکل مصنوعات کی ترسیل میں رکاوٹیں ڈال کر معاشی دباؤ میں اضافہ کیا تھا۔

اس صورتحال نے واشنگٹن کو پریشان کر دیا، کیونکہ توانائی کا بڑھتا ہوا بحران عالمی معیشت کو لے ڈوبتا۔ ایران کا موقف بالکل واضح تھا کہ اگر لبنان اس جنگ بندی کا حصہ نہیں ہے تو ایران کے لیے کسی بھی دوسرے محاذ پر امن کا کوئی مطلب نہیں ہوگا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔