اسرائیلی قید میں فلسطینی خواتین کیخلاف جنسی تشدد کے لرزہ خیز واقعات کی رپورٹ جاری

یورو میڈ ہیومن رائٹس مانیٹر کی ایک تازہ رپورٹ نے اسرائیلی قید خانوں میں فلسطینیوں پر ہونے والے باقاعدہ اور منظم جنسی و جسمانی تشدد کے ایسے ہولناک حقائق بے نقاب کیے ہیں، جنہیں سن کر انسانیت شرما جائے۔
یورو میڈ ہیومن رائٹس مانیٹر کی جاری کردہ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں فلسطینیوں پر ہونے والا تشدد اب انفرادی فعل نہیں رہا بلکہ اسے ادارے کی سطح پر ایک باقاعدہ شکل دے دی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق قیدیوں کو برہنہ کر کے دھاتی سلاخوں، لکڑی کے ڈنڈوں اور آگ بجھانے والے آلات سے تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
رپورٹ میں سب سے زیادہ لرزہ خیز تذکرہ تربیت یافتہ فوجی کتوں کے ذریعے قیدیوں کے ساتھ زیادتی اور ان کے اعضائے مخصوصہ کو نشانہ بنانے کا کیا گیا ہے۔
اس رپورٹ کو دیواروں کے پیچھے ایک اور نسل کشی کا نام دیا گیا ہے، جو غزہ کی ایک بیالیس سالہ متاثرہ خاتون کے الفاظ پر مبنی ہے۔
اس متاثرہ خاتون نے بتایا کہ اسے سدے تیمان کیمپ میں ایک دھاتی میز کے ساتھ ننگا کر کے زنجیروں سے جکڑ دیا گیا، جہاں کئی فوجیوں نے باری باری اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ کی اسرائیل اور لبنان کے درمیان سیز فائر کا کریڈٹ لینے کی کوشش
یہ سلسلہ دو دن تک جاری رہا، جس کے بعد اسے کلائیوں سے لٹکا کر اس وقت تک بجلی کے جھٹکے دیئے گئے، جب تک وہ بے ہوش نہیں ہو گئی۔
ایک اور خاتون قیدی نے بتایا کہ اسے اس کی زیادتی کی تصاویر دکھائی گئیں اور دھمکی دی گئی کہ اگر اس نے تعاون نہ کیا تو یہ تصاویر عام کر دی جائیں گی۔ انکار پر اسے تاروں کے ذریعے بجلی کے جھٹکے دیے گئے۔
مرد قیدیوں کی داستانیں بھی اسی قدر ہولناک ہیں۔ بیالیس سالہ وجدی نے بتایا کہ اسے ننگا کر کے بستر سے باندھ دیا گیا اور ایک سپاہی نے اس کے ساتھ زیادتی کی، جب وہ درد سے چیخا تو اسے مزید مارا پیٹا گیا اور پھر ایک کتے کو اس پر چھوڑ دیا گیا۔
ایک اور قیدی حسن نے بتایا کہ اسے خواتین اہلکاروں کے سامنے برہنہ کر کے لکڑی کے ڈنڈے سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا جبکہ وہ اہلکار اس کی بے بسی پر قہقہے لگاتی رہیں۔
رپورٹ میں قیدیوں کے اعضائے مخصوصہ پر شدید دباؤ ڈالنے اور غیر انسانی اشیاء کے استعمال کے ذریعے اذیت دینے کے بے شمار واقعات درج ہیں، جو عالمی انسانی حقوق کے قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












