ہفتہ، 18-اپریل،2026
ہفتہ 1447/11/01هـ (18-04-2026م)

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کے بعد حکومت نے عوام کو ایک اور بڑی خوشخبری سنادی

18 اپریل, 2026 11:14

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اثرات براہِ راست عوام تک پہنچانے کے لیے عملی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

 اس سلسلے میں وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے صوبے بھر میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایت جاری کی ہے۔

وزیر ٹرانسپورٹ کے مطابق تمام متعلقہ افسران کو کہا گیا ہے کہ وہ نئے کرایوں کی فہرست فوری طور پر تیار کریں اور جلد از جلد عوام کے لیے جاری کریں۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ صرف کاغذوں تک محدود نہیں رہنا چاہیے بلکہ یہ براہِ راست عوام تک پہنچنا ضروری ہے۔ مستقبل میں اگر پیٹرول کی قیمتوں میں مزید کمی ہوتی ہے تو اس کے اثرات بھی فوری طور پر کرایوں میں نظر آئیں گے۔

بلال اکبر خان نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی سے روزانہ سفر کرنے والے مسافروں کو واضح فائدہ ہوگا۔ خاص طور پر طلبہ، ملازمین اور مزدور طبقہ کے لیے سفری اخراجات میں نمایاں کمی آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت جدید اور ماحول دوست سفری سہولیات کو فروغ دینے کے لیے بھی اقدامات کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں آئندہ چند ہفتوں کے دوران مزید 10 اضلاع میں الیکٹرک بسوں کا آغاز کیا جائے گا۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔