اتوار، 19-اپریل،2026
اتوار 1447/11/02هـ (19-04-2026م)

ٹرمپ کی ایران کے بعد کیوبا پر نظریں، امریکہ کے جاسوس ڈرونز کی پروازوں میں اضافہ

19 اپریل, 2026 11:09

ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے کی بازگشت کے درمیان یہ انکشاف ہوا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا رخ کیوبا کی طرف موڑ لیا ہے۔

ایران کے ساتھ ایک بڑے سفارتی معاہدے کی امیدوں کے سائے میں یہ اطلاعات سامنے آ رہی ہیں کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اپنے اگلے ہدف کے طور پر کیوبا کا انتخاب کر لیا ہے۔

یہ محض قیاس آرائیاں نہیں ہیں بلکہ اس کے عملی شواہد بھی ملنا شروع ہو گئے ہیں۔ پینٹاگون کی جانب سے کیوبا میں مداخلت کے باقاعدہ منصوبے تیار کیے جا رہے ہیں جبکہ جدید ترین جاسوس ڈرونز کو کیوبا کی فضائی حدود کے قریب پرواز کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

خود صدر ٹرمپ نے 13 اپریل کو ایک انٹرویو کے دوران اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایران کے ساتھ معاملات نمٹانے کے بعد وہ کیوبا کا رخ کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی وزیر اعظم نے صدر ٹرمپ کو ایران جنگ پر مجبور کیا، سابق امریکی نائب صدر

تجزیہ کاروں کے مطابق صدر ٹرمپ کی اس حکمت عملی کے پیچھے کئی مقاصد کارفرما ہیں۔ پہلا مقصد ایران کے خلاف ایک ایسی جنگ سے باعزت واپسی ہے، جس میں امریکہ کو مطلوبہ کامیابی نہیں مل سکی، اور اسے ایک تاریخی معاہدے کا نام دے کر اپنی کامیابی کے طور پر پیش کرنا ہے۔

دوسرا بڑا مقصد کیوبا کے قدرتی وسائل پر قبضہ کرنا ہے۔ کیوبا میں کوبالٹ کے دنیا کے سب سے بڑے ذخائر اور نکل کے وسیع ذخائر موجود ہیں، جو جدید ٹیکنالوجی کی صنعت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔

امریکی قیادت کی یہ دیرینہ خواہش رہی ہے کہ 1969 کے انقلاب کے بعد سے ہاتھ سے نکل جانے والے اس جزیرے کو دوبارہ اپنے زیر اثر لایا جائے۔

ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے کیوبا کے خلاف ممکنہ جارحیت اور جعلی فتوحات کے دعوے دراصل اندرونی سیاسی دباؤ کو کم کرنے کی ایک کوشش ہے۔

خاص طور پر جیفری ایپسٹین کی فائلوں کے منظر عام پر آنے کے بعد عوامی توجہ ہٹانے کے لیے کسی نئے محاذ کا کھولنا واشنگٹن کی پرانی حکمت عملی رہی ہے۔

چاہے حالات امریکہ کے حق میں ہوں یا نہ ہوں، صدر ٹرمپ اس مہم کو ایک عظیم الشان فتح کے طور پر پیش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ اپنی سیاسی ساکھ کو سہارا دے سکیں۔

Catch all the تجزیہ و بلاگز News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔