پیر، 4-مئی،2026
پیر 1447/11/17هـ (04-05-2026م)

پی این ایس سی کا جہاز 58 ہزار میٹرک ٹن پیٹرول لے کر کراچی پہنچ گیا

04 مئی, 2026 11:29

پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کا تیل بردار بحری جہاز ’خیرپور‘ 58 ہزار میٹرک ٹن پیٹرول لے کر کراچی پہنچ گیا ہے۔

پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کا ایک بڑا بحری جہاز پیٹرول کی بڑی کھیپ لے کر کراچی کی بندرگاہ پر پہنچ گیا ہے۔ شپنگ ذرائع کے مطابق اس جہاز کا نام ’خیرپور‘ ہے اور یہ اپنے اندر 58 ہزار میٹرک ٹن پیٹرول سموئے ہوئے ہے۔

یہ جہاز کویت کی بندرگاہ سے خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات لوڈ کر کے پاکستان کے لیے روانہ ہوا تھا۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ’خیرپور‘ نامی اس جہاز نے تین روز قبل انتہائی حساس سمندری راستے آبنائے ہرمز کو پار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : آئی ٹی کی دنیا میں پاکستان کا ڈنکا، 70 ممالک کو شکست دے کر عالمی کپ جیت لیا

قابل ذکر بات یہ ہے کہ خطے میں جاری کشیدگی اور امریکی ناکہ بندی کے اعلان کے بعد یہ دوسرا پاکستانی بحری جہاز ہے جو بحفاظت آبنائے ہرمز سے گزرنے میں کامیاب رہا ہے۔

اس جہاز کی آمد سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر میں بہتری آئے گی اور سپلائی چین کو استحکام ملے گا۔ شپنگ حکام نے اس کامیاب آپریشن کو پی این ایس سی کی پیشہ ورانہ مہارت اور اسٹریٹجک منصوبہ بندی کا ثمر قرار دیا ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔