بابر اعظم اور خرم شہزاد بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لیے ڈھاکا روانہ

بابر اعظم اور فاسٹ بولر خرم شہزاد بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لیے ڈھاکا روانہ ہو گئے ہیں۔ ٹیم کا ٹیسٹ اسکواڈ آج اپنا پہلا ٹریننگ سیشن کرے گا، جبکہ سپورٹ اسٹاف بھی ہمراہ ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم اور نوجوان فاسٹ بولر خرم شہزاد بنگلہ دیش کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز میں شرکت کے لیے لاہور سے ڈھاکا روانہ ہو گئے ہیں۔
ان کے ہمراہ پاکستان ٹیم کے اسپورٹ اسٹاف کے چند اہم اراکین بھی موجود ہیں۔ ذرائع کے مطابق بابر اعظم اور خرم شہزاد رات گئے ڈھاکا پہنچ کر قومی ٹیم کے اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں : کنگ بابراعظم کا شائقین کرکٹ اور مبصرین کی تنقید کا بلے کے وار سے خوب جواب
دوسری جانب پاکستان کا ٹیسٹ اسکواڈ جو پہلے سے وہاں موجود ہے، آج ڈھاکا میں اپنا پہلا باقاعدہ ٹریننگ سیشن کرے گا تاکہ وہاں کی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہو سکے۔
یہ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے حوالے سے انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور بابر اعظم کی شمولیت سے ٹیم کی بیٹنگ لائن کو مزید تقویت ملے گی۔
ٹیم مینجمنٹ کو امید ہے کہ کھلاڑی جلد ہی اپنی تال ڈھونڈ لیں گے اور بنگلہ دیش کے خلاف بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












