بدھ، 29-اپریل،2026
بدھ 1447/11/12هـ (29-04-2026م)

کنگ بابراعظم کا شائقین کرکٹ اور مبصرین کی تنقید کا بلے کے وار سے خوب جواب

29 اپریل, 2026 09:45

پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے شائقین کرکٹ اور مبصرین کی تنقید کا بھرپور جواب اپنی شاندار بیٹنگ سے دے دیا۔

بابر اعظم نے اپنی قائدانہ کارکردگی سے نہ صرف پشاور زلمی کو پی ایس ایل کے اہم مرحلے میں ناقابل شکست رکھا بلکہ چوکے چھکوں کی برسات سے مخالفین کو بھی خاموش کر دیا۔

زلمی کے کپتان نے 588 رنز بنا کر لاہور قلندرز کے فخر زمان کا سال 2022 میں سب سے زیادہ 588 رنز بنانے کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا ہے۔

بابر اعظم نے رواں سیزن میں اب تک 10 میچ کھیل کر تین نصف سنچریوں اور دو سنچریوں کی مدد سے 588 رنز اپنے نام کیے ہیں۔

انہوں نے یہ رنز ساٹھ چوکوں اور پندرہ چھکوں کی مدد سے بنائے جبکہ ان کا اسٹرائیک ریٹ 146.26 رہا۔

شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ بابر اعظم نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ بڑے میچز کے کھلاڑی ہیں اور دباؤ میں بہترین کارکردگی دکھانا جانتے ہیں۔

کرکٹ مبصرین کے مطابق بابر کی یہ فارم پشاور زلمی کے لیے بہت اہم ثابت ہو رہی ہے اور ٹیم کو ٹائٹل کے قریب لے جا رہی ہے۔

شائقین کو امید ہے کہ بابر اعظم فائنل میچ میں بھی شاندار اننگز کھیلتے ہوئے پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن جائیں گے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔