بدھ، 6-مئی،2026
بدھ 1447/11/19هـ (06-05-2026م)

ایران سے جنگ طویل ہوئی تو نتائج تباہ کن ہوں گے، عالمی مالیاتی ادارہ

05 مئی, 2026 08:16

عالمی مالیاتی ادارے کی سربراہ نے مشرق وسطیٰ کی جنگ کے عالمی معیشت پر اثرات کے حوالے سے سنگین خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے، جس میں تیل کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

عالمی مالیاتی ادارے کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث عالمی سطح پر مہنگائی کا نیا طوفان سر اٹھانے لگا ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگرچہ طویل مدتی مہنگائی کی توقعات ابھی مستحکم ہیں، لیکن ہم ابھی اس جنگ کے سب سے خطرناک مرحلے میں داخل نہیں ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران جنگ کے معاشی اثرات، 10 لاکھ اسرائیلی روزگار سے محروم

آئی ایم ایف کی سربراہ نے ایک خوفناک منظرنامہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ جنگ سن 2027 تک طویل ہو جاتی ہے اور اس کے نتیجے میں عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت ایک سو پچیس ڈالر فی بیرل تک پہنچ جاتی ہے، تو اس کے نتائج عالمی معیشت کے لیے انتہائی تباہ کن ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی معیشت کے لیے خراب صورتحال والا منظرنامہ اب بھی برقرار ہے اور دنیا کو آنے والے معاشی چیلنجز کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔