پیر، 4-مئی،2026
پیر 1447/11/17هـ (04-05-2026م)

ایران جنگ کے معاشی اثرات، 10 لاکھ اسرائیلی روزگار سے محروم

04 مئی, 2026 14:30

ایران اور لبنان کے خلاف جنگی جنون اسرائیل کی معیشت کو لے ڈوبا ہے، اعداد و شمار کے مطابق تقریباً 10 لاکھ اسرائیلی ملازمتوں سے محروم ہو چکے ہیں، جو کورونا وبا کے بعد بلند ترین سطح ہے۔

ایران اور لبنان کے خلاف جاری جنگوں کے براہِ راست اثرات اب اسرائیلی لیبر مارکیٹ پر واضح طور پر نظر آنے لگے ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق اسرائیل میں بے روزگاری کی شرح 16 فیصد تک پہنچ گئی ہے، جس کا مطلب ہے کہ تقریباً 10 لاکھ اسرائیلی اس وقت بے روزگار ہیں۔

اکتوبر 2023 میں بے روزگاروں کی تعداد 4 لاکھ 67 ہزار تھی، جو مارچ تک بڑھ کر ساڑھے 7 لاکھ ہو گئی اور اب یہ تعداد 10 لاکھ کے ہندسے کو چھو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کا جنگی جرائم چھپانے کے لیے 73 کروڑ ڈالر کا بھاری پروپیگنڈا بجٹ منظور

اسرائیلی ایمپلائمنٹ سروس کی رپورٹ کے مطابق ملازمتوں کی دستیابی اور امیدواروں کے درمیان تناسب انتہائی تشویشناک ہو گیا ہے، جہاں ہر دس امیدواروں کے لیے صرف تین آسامیاں موجود ہیں۔

اس معاشی بحران کا سب سے زیادہ اثر خواتین پر پڑا ہے، جن کی بے روزگاروں میں شرح 58 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے، جس کی بڑی وجہ تعلیمی اداروں کی بندش اور بچوں کی دیکھ بھال کی ذمہ داریاں ہیں۔

اس کے علاوہ 34 سال سے کم عمر کے نوجوانوں میں بے روزگاری کی شرح میں 246 فیصد کا خوفناک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، کیونکہ یہ نوجوان زیادہ تر ریٹیل اور سروسز جیسے متاثرہ شعبوں میں کام کر رہے تھے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مسلسل جنگی صورتحال نے اسرائیلی معیشت کی بنیادیں ہلا کر رکھ دی ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔