اسرائیل کا جنگی جرائم چھپانے کے لیے 73 کروڑ ڈالر کا بھاری پروپیگنڈا بجٹ منظور

علاقائی دشمنیوں میں اضافے اور عالمی سطح پر گرتی ہوئی ساکھ کو بچانے کے لیے اسرائیل نے پروپیگنڈا بجٹ میں ہوش ربا اضافہ کرتے ہوئے 73 کروڑ ڈالر کے اضافی فنڈز منظور کر لیے ہیں۔
اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسرائیل کو عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی تنہائی اور جنگی جرائم کے حوالے سے سخت تنقید کا سامنا ہے، جس کے جواب میں اسرائیلی پارلیمان نے آئندہ سال کے لیے پروپیگنڈا بجٹ میں 73 کروڑ ڈالر کا بھاری اضافہ کر دیا ہے۔
یہ خطیر رقم ’ہسبرہ‘ نامی انفارمیشن وارفیئر کے نظام پر خرچ کی جائے گی، جسے اسرائیلی حکام اب ’آٹھواں محاذ‘ یا ’ڈیجیٹل آئرن ڈوم‘ کا نام دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ کا خون اور پیسہ اسرائیل کے پڑوسیوں کو مٹانے کیلئے استعمال ہو رہا ہے، امریکی صحافی
اس نظام کا بنیادی مقصد انٹرنیٹ کی دنیا میں اسرائیل کے خلاف اٹھنے والی آوازوں کو سینسر کرنا اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنا ہے۔
یہ نظام دنیا بھر کے بااثر سوشل میڈیا صارفین اور ڈیجیٹل نیٹ ورکس کا استعمال کرتے ہوئے اسرائیل کے سرکاری بیانیے کو فروغ دے گا، جبکہ اسرائیل کے مخالف مواد کو دبانے کے لیے ہمہ وقت متحرک رہے گا۔
اس سال مختص کی گئی رقم گزشتہ سال کے مقابلے میں چار گنا سے بھی زیادہ ہے، جو ڈیجیٹل اشتہارات اور سیاسی اثر و رسوخ کے ذریعے عالمی تاثر کو تبدیل کرنے کے لیے استعمال کی جائے گی۔
تاہم سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی مشرقِ وسطیٰ میں جاری وحشیانہ کارروائیوں اور زمینی حقائق کے سامنے یہ کروڑوں ڈالر کا پروپیگنڈا بے اثر ثابت ہو رہا ہے کیونکہ دنیا اب اسرائیل کے اقدامات کو اپنی آنکھوں سے دیکھ رہی ہے، جسے محض اشتہارات کے ذریعے نہیں چھپایا جا سکتا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












