اتوار، 3-مئی،2026
اتوار 1447/11/16هـ (03-05-2026م)
تازہ ترین خبریں

امریکہ کا خون اور پیسہ اسرائیل کے پڑوسیوں کو مٹانے کیلئے استعمال ہو رہا ہے، امریکی صحافی

03 مئی, 2026 12:17

امریکی صحافی کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ دراصل اسرائیل کے پڑوسیوں کو ختم کرنے کا ایک بڑا صیہونی منصوبہ ہے، جس میں امریکی وسائل اور انسانی جانوں کا بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے۔

ترک نژاد امریکی سیاسی تجزیہ نگار اور ممتاز صحافی سینک یوئیگر نے دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ کے حوالے سے ایک انتہائی بحث طلب تجزیہ پیش کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ نام نہاد دہشت گردی کے خلاف جنگ دراصل ایک وسیع تر صیہونی منصوبہ ہے، جس کا مقصد اسرائیل کے پڑوسی ممالک کو امریکی طاقت کے ذریعے ختم کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی تیل کی صنعت ٹرمپ کی توقعات سے زیادہ مضبوط ہیں، امریکی تحقیقی ادارے کا انکشاف

یوئیگر کے مطابق جب بھی اسرائیلیوں کو امریکہ سے اپنی مرضی کا کوئی کام کروانا ہوتا ہے، تو وہ من گھڑت نکات پیش کرتے ہیں اور فرضی دشمن تخلیق کرتے ہیں تاکہ امریکی عوام اور حکومت کو قائل کیا جا سکے کہ یہ ان کے اپنے مفاد کی جنگ ہے۔

تجزیہ کار نے مزید کہا کہ اس حکمت عملی کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ حقیقت میں اسرائیل کے پڑوسیوں کے خلاف جنگ بن گئی ہے، جہاں امریکی فوجی نادانی میں اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں اور اب تک آٹھ ٹریلین ڈالر کے خطیر وسائل اس آگ میں جھونکے جا چکے ہیں۔

سینک یوئیگر نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے اس بیان کی طرف بھی اشارہ کیا، جس میں انہوں نے شیخی بگھارتے ہوئے کہا تھا کہ ایران کے خاتمے کے بعد اسرائیل خطے کی واحد اور شاید عالمی سپر پاور بن کر ابھرے گا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔