بدھ، 6-مئی،2026
بدھ 1447/11/19هـ (06-05-2026م)

نیتن یاہو مجھے ایران جنگ پر اکساتے رہے، باراک اوباما

05 مئی, 2026 08:42

سابق امریکی صدر باراک اوباما نے انکشاف کیا ہے کہ نیتن یاہو نے انہیں بھی ایران کے خلاف جنگ پر اکسانے کی کوشش کی تھی، جبکہ ٹکر کارلسن نے ٹرمپ کو اسرائیلی وزیراعظم کا یرغمالی قرار دے دیا ہے۔

سابق امریکی صدر باراک اوباما نے ایک انٹرویو میں سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے انہیں ایران کے ساتھ جنگ شروع کرنے کے لیے قائل کرنے کی بارہا کوشش کی تھی۔

اوباما کے مطابق نیتن یاہو نے وہی دلائل اب ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے رکھے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیتن یاہو کے اقدامات امریکی یا خود اسرائیلی عوام کے مفاد کے خلاف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی میں 7 لاکھ سے زائد مظاہرین نتین یاہو کیخلاف سڑکوں پر

اسی حوالے سے معروف امریکی میڈیا شخصیت ٹکر کارلسن نے نیویارک ٹائمز کو دیئے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ پر کڑی تنقید کی ہے۔

کارلسن کا کہنا ہے کہ ٹرمپ اسرائیل اور نیتن یاہو کے یرغمالی اور غلام بن چکے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ٹرمپ ایران کے خلاف شروع ہونے والی جنگ سے باہر نکلنے میں ناکام رہے ہیں کیونکہ وہ نیتن یاہو کو کسی قسم کی دھمکی دینے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔

کارلسن کے مطابق، ٹرمپ نے امریکی مفاد کے بجائے اسرائیل فرسٹ کی پالیسی اپنا رکھی ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔