بدھ، 6-مئی،2026
بدھ 1447/11/19هـ (06-05-2026م)

1500 روپے مالیت کے پرائز بانڈز رکھنے والے ہوجائیں تیار!!! بڑی خبر آگئی

05 مئی, 2026 08:39

نیشنل سیونگز سینٹر سیالکوٹ نے 1500 روپے کے پرائز بانڈ کی نئی قرعہ اندازی کے انعقاد کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ قرعہ اندازی اسی ماہ 15 مئی 2026 کو کی جائے گی۔

پاکستان میں پرائز بانڈز کو سرمایہ کاری کا ایک محفوظ اور آسان ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔ اس میں سرمایہ کار اپنی رقم محفوظ رکھتے ہوئے بڑے نقد انعامات جیتنے کا موقع حاصل کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ملک بھر میں شہری اس اسکیم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔

حکام کے مطابق 1500 روپے کے پرائز بانڈ کی اس قرعہ اندازی میں پہلا انعام 30 لاکھ روپے رکھا گیا ہے۔ دوسرے انعام کے لیے 10 لاکھ روپے کی رقم مقرر کی گئی ہے جو متعدد خوش نصیب افراد کو دی جائے گی۔

پرائز بانڈ خریدنے کا طریقہ بھی آسان ہے۔ کوئی بھی پاکستانی شہری اسٹیٹ بینک کے دفاتر، نیشنل سیونگز سینٹرز یا نامزد کمرشل بینکوں سے پرائز بانڈ خرید سکتا ہے۔ اس کے لیے شناختی کارڈ کی کاپی جمع کروانا ضروری ہوتا ہے۔

انعام جیتنے والے افراد مقررہ کلیم فارم کے ذریعے اپنی رقم حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے انہیں نیشنل سیونگز سینٹر، اسٹیٹ بینک کے متعلقہ دفاتر یا نامزد بینکوں سے رابطہ کرنا ہوگا۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔