ایران کے سخت مؤقف نے ٹرمپ کو پروجیکٹ فریڈم کی معطلی پر مجبور کیا، سرکاری میڈیا

ایرانی سرکاری میڈیا نے ٹرمپ کی جانب سے پروجیکٹ فریڈم معطل کرنے کے اعلان کو امریکہ کی واضح ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ ایران کے سخت مؤقف کا نتیجہ ہے۔
ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے نے ایک تفصیلی بیان میں کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے پروجیکٹ فریڈم کی معطلی تہران کے غیر متزلزل مؤقف اور سخت انتباہات کا براہ راست نتیجہ ہے۔
بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے یہ آپریشن اس وقت بند کیا جب انہیں اندازہ ہو گیا کہ وہ ایرانی سرحدوں کے قریب اپنے مقاصد حاصل نہیں کر پائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : نہ بحریہ بچی، نہ ہی فضائیہ، ایران کی فوجی طاقت قصہ پارینہ بن گئی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
ایرانی ذرائع کے مطابق واشنگٹن کی جانب سے اسے سفارتی پیش رفت کا نام دینا، محض اپنی ناکامی پر پردہ ڈالنے کی ایک کوشش ہے۔
یاد رہے کہ صدر ٹرمپ نے اس پروگرام کو روکنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ایران کے ساتھ سفارتی مذاکرات کو ایک موقع دینا چاہتے ہیں، جس کے تحت امریکی فوجی اثاثے تجارتی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزارنے کے لیے استعمال ہونے تھے۔
تاہم، ایران نے اس مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے اسے اپنی دفاعی طاقت کی جیت قرار دیا ہے۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ خطے میں کسی بھی بیرونی مداخلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور امریکہ کی ایسی تمام کوششیں مستقبل میں بھی ناکامی سے دوچار ہوں گی۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











