نہ بحریہ بچی، نہ ہی فضائیہ، ایران کی فوجی طاقت قصہ پارینہ بن گئی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

امریکی صدر نے ایران کے خلاف جاری جنگ کے حوالے سے بیان میں انہوں نے ایرانی بحریہ اور فضائیہ کی مکمل تباہی کا دعویٰ کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا دعویٰ کیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ کے خاتمے کے فوری بعد عالمی مارکیٹ اور امریکہ میں پیٹرول کی قیمتوں میں تیزی سے کمی واقع ہوگی۔
انہوں نے واضح کیا کہ ان کی انتظامیہ کسی بھی صورت ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گی اور اس حوالے سے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جا چکے ہیں۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی افواج نے ایران کی فوجی طاقت کو مکمل طور پر مفلوج کر دیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس وقت ایران کے پاس نہ تو کوئی فعال بحریہ بچی ہے، نہ ہی فضائیہ اور ان کا ریڈار نظام بھی ناکارہ ہو چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران نے ٹرمپ کا ’پروجیکٹ فریڈم‘ مسترد کر دیا، امریکہ کو سنگین نتائج کی دھمکی
صدر نے مزید انکشاف کیا کہ اب تک کی کارروائیوں میں ایران کے ایک سو انسٹھ جہاز سمندر برد کیے جا چکے ہیں۔
جنگ کے حوالے سے اپنے ذاتی مؤقف کی وضاحت کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ بنیادی طور پر ایران کے ساتھ جنگ کے حامی نہیں ہیں اور انہیں جنگیں پسند نہیں ہیں، تاہم قومی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے عدالتی معاملات پر گفتگو کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے ٹیرف سے متعلق فیصلے کو بیکار قرار دیا اور کہا کہ عدالتی فیصلے کے بعد ٹیرف کا نام تبدیل کر دیا گیا ہے، مگر طے شدہ محصول کی وصولی جاری ہے۔
عالمی سفارت کاری کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ وہ چینی صدر سے ملاقات کے منتظر ہیں اور ان کا دورہ چین عالمی سیاست میں انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












