بدھ، 6-مئی،2026
بدھ 1447/11/19هـ (06-05-2026م)

آبنائے ہرمز میں امریکہ اور ایرانی فورسز کے درمیان جھڑپیں، میزائلوں اور ڈرونز کا استعمال

06 مئی, 2026 08:57

امریکی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے دو امریکی تجارتی جہازوں پر ایرانی فورسز نے مربوط حملے کئے ہیں۔ امریکی فوج نے میزائلوں، ڈرونز اور مسلح کشتیوں کے ذریعے کیے گئے ان حملوں کا مقابلہ کیا۔

پینٹاگون کے ذرائع اور امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان کیپٹن ٹم ہاکنز کے مطابق، جب دو امریکی تجارتی جہاز آبنائے ہرمز سے گزر رہے تھے، تو ایرانی فورسز کی جانب سے ان پر میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی صدر کا پاکستان کی درخواست پر آبنائے ہرمز میں پروجیکٹ فریڈم معطل کرنے کا اعلان

امریکی حکام کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے ان حملوں کو کامیابی سے ناکام بنا دیا اور جوابی کارروائی میں ایران کی کئی چھوٹی مسلح کشتیاں تباہ کر دیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے اسے ایک منظم دفاعی نظام قرار دیا، جس میں جنگی جہازوں، طیاروں اور جہاز پر موجود سیکیورٹی ٹیموں نے ایک حفاظتی حصار قائم کر رکھا تھا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔