عوام کیلئے خوشخبری؛ وزیر خارجہ کا پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا

Good news for the public; the Foreign Minister’s important statement regarding petroleum products has come out
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کے اسٹاک کو تسلی بخش قرار دے دیا ہے۔
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر اور سپلائی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں متعلقہ حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کا موجودہ اسٹاک کافی حد تک تسلی بخش ہے اور فی الحال کسی قلت کا خدشہ نہیں ہے۔
وزارت پیٹرولیم کے مطابق مئی 2026 کے تیسرے ہفتے تک پیٹرول اور ڈیزل کی فراہمی کو بلا تعطل جاری رکھنے کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ سپلائی چین کو بہتر انداز میں چلانے کے لیے خصوصی نگرانی کا نظام بھی فعال کر دیا گیا ہے۔
اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کو مزید متحرک کر دیا گیا ہے، جو روزانہ کی بنیاد پر ملک بھر میں ایندھن کی ترسیل اور دستیابی کا جائزہ لے رہی ہے۔ اس مسلسل نگرانی کا مقصد کسی بھی ممکنہ بحران یا قلت سے بچاؤ یقینی بنانا ہے۔
اسحاق ڈار نے متعلقہ اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے تمام اقدامات جاری رکھے جائیں۔ پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں آنی چاہیے تاکہ شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











