بدھ، 6-مئی،2026
بدھ 1447/11/19هـ (06-05-2026م)

دودھ کی قیمتوں میں تاریخی کمی؟ حکومت کا حیران کن منصوبہ سامنے آگیا

05 مئی, 2026 10:54

وفاقی حکومت نے آئندہ بجٹ کے لیے ڈیری سیکٹر سے متعلق اہم تبدیلی پر غور شروع کر دیا ہے۔

 وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے دودھ پر عائد سیلز ٹیکس میں کمی کی تجویز پیش کر دی ہے۔ اس اقدام کا مقصد عام صارفین کو ریلیف دینا اور بنیادی غذائی اشیاء کو سستا بنانا بتایا جا رہا ہے۔

یہ تجویز وزارت خزانہ کے ٹیکس پالیسی یونٹ اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو ارسال کر دی گئی ہے۔ اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ٹیکس میں کمی کے ساتھ ساتھ متبادل آمدن کے ذرائع پر بھی غور کیا جائے۔ اس کے لیے دودھ کی پاسچرائزیشن اور سیف ملک سٹیز جیسے منصوبوں کو شامل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

یہ بات رانا تنویر حسین نے پائیدار ترقیاتی پالیسی انسٹی ٹیوٹ (SDPI) اور پاکستان ڈیری ایسوسی ایشن کے مشترکہ مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو معیاری اور محفوظ دودھ سستے داموں فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہونی چاہیے۔

وزیر نے کہا کہ لائیو اسٹاک سیکٹر ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور زرعی شعبے کا بڑا حصہ ہے۔ یہ نہ صرف ملکی ضروریات پوری کرتا ہے بلکہ برآمدات میں بھی اضافہ کرتا ہے۔ تاہم موجودہ ٹیکس نظام خاص طور پر ڈیری مصنوعات پر لاگو سیلز ٹیکس، پیداوار اور قیمت دونوں پر دباؤ ڈال رہا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ڈیری سیکٹر میں اصلاحات ناگزیر ہیں۔ اگر ٹیکس نظام میں بہتری لائی جائے تو اس سے نہ صرف کسانوں کو فائدہ ہوگا بلکہ صارفین کو بھی سستی اور معیاری اشیاء مل سکیں گی۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔